ناندیڑ: ۲۵؍مئی (اعتمادنیوز)ناندیڑ شہر سے قریب اردھاپور تعلقہ کے ایڑے
گاؤں میں کینال کے پانی کو لے کر دو گروپ میں جھڑپ ہوگئی اور فلمی اسٹائل
میں دونوں ہی گروپ کے افراد نے مارپیٹ کی جس میں کچھ افراد زخمی ہوگئے ۔
پولس پریس نوٹ کے مطابق ایڑے گاؤں کے سریش کپاٹے نے شکایت درج کرائی کہ ان
کے کھیت میں آکر سنتوش کپاٹے ، بنڈو کپاٹے ، مینا کپاٹے ، سنتوش کا سسرا ،
سنتوش کا بہنوئی ، سنتوش کی بہن لتا و دیگر تین افراد نے کینال کے پانی کا
بہانہ کرکے اس کے ساتھ اور اس کے دو بھائیوں کے ساتھ مارپیٹ کی ۔ کتی
اور
لکڑیوں سے ان پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرڈالا ۔ اردھاپور پولس اسٹیشن میں
مذکورہ ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسرے گروپ کے سنتوش
کپاٹے نے شکایت درج کرائی کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھیت میں کام کررہا
تھا کہ سریش کپاٹے ، چاندو کپاٹے ، آنند کپاٹے ، چاندو کا سسرا ، چاندو کی
بیوی ارچنا ، پدمنی بائی کپاٹے یہ تمام نے آکر لوہے کے پھاؤڑے سے مارپیٹ
کرکے انہیں کرڈالا ۔ اردھاپور پولس اسٹیشن میں دوسرے گروپ کے مذکورہ افراد
کے خلاف بھی مارپیٹ کرنے اور دیگر دفعات کے ساتھ مقدمہ درج کیا ہے ۔